اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے جاری کردہ اپنے بیان میں سعودی عرب میں ۳۷ افراد کے سر قلم کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دردناک اور انسانیت دے دور سانحہ قرار دیا ہے۔
اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ آل سعود کا اپنی قوم اور علاقائی اقوام پر جاری ظلم و تشدد، ان کے ساتھ ناانصافی اور ان کے خلاف دھشتگردانہ اقدامات خصوصا یمن، شام اور عراق وغیرہ میں آل سعود کے جرائم کسی پر ڈھکے چھپے نہیں ہیں ان جرائم سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ آل سعود انسانیت کی دشمن ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے بیان میں آل سعود کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے مظلوم عوام اور قطیف، احساء اور مدینے کے علاقوں کے رہنے والے ان افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے جن کے حالیہ دنوں سعودی حکومت نے سر قلم کئے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے منگل کی شام کو ۳۷ بے گناہ افراد کے سر قلم کر دئے جن میں اکثر دینی طلاب اور علمائے دین تھے سرقلم کئے گئے ۳۷ افراد میں سے ۳۳ افراد کا تعلق اہل تشیع سے تھا ان افراد کا قصور یہ تھا کہ یہ اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کرتے اور حکومت کو اس کے جرائم کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲